نادیہ خان کی بیٹی کی ماڈلنگ کی دنیا میں انٹری

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کر دیا ہے۔

علیزے خان نے حال ہی میں ایک منعقدہ فیشن شو میں شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی، جس سے انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں باضابطہ انٹری دی۔

شو کے دوران نادیہ خان اپنی بیٹی کی پہلی ماڈلنگ پر خوش اور پُرجوش دکھائی دیں۔ وہ نہ صرف تقریب میں موجود تھیں بلکہ علیزے کی کارکردگی کو بھرپور سراہا اور اس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیں۔

تاہم، علیزے کی فیشن ریمپ پر انٹری کو سوشل میڈیا پر مخلوط ردعمل کا سامنا رہا، کچھ صارفین نے ان کے لباس، اسٹائل اور واک کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر نے رائے دی کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوبز میں قدم رکھنا زیادہ مناسب ہوتا۔

ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ نادیہ خان خود اپنی بیٹی کو روسٹ کرتی ہیں یا نہیں؟ جبکہ ایک اور تبصرہ تھا کہ علیزے کو ابھی ماڈلنگ کی مزید پریکٹس کی ضرورت ہے۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی