وزیراعظم کو ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین روز کے دوران 350 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ریسکیو آپریشنز، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل، اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے جانی و مالی نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ متاثرہ شہریوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل اشتراک اور تعاون یقینی بنائے۔

اجلاس میں آئندہ ممکنہ بارشوں اور سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور مؤثر رابطہ کاری پر بھی زور دیا گیا۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات