اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جسے آئندہ ہفتے وزیر دفاع کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت آئندہ دو ہفتوں میں فلسطینیوں کا بڑے پیمانے پر جبری انخلا کرایا جائے گا۔ منصوبہ ایک فوجی آپریشن سے شروع ہوگا اور بتدریج شہر میں داخل ہوکر قبضے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی فوج نے غزہ میں نئے حملوں کی منصوبہ بندی کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام یہ منصوبہ امریکی حکام کی درخواست پر ان کے سامنے بھی رکھیں گے تاکہ اسے بین الاقوامی سطح پر جواز فراہم کیا جاسکے۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی و زمینی حملے بدستور جاری ہیں، جن میں گزشتہ روز مزید درجنوں فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس منصوبے کو جبری بے دخلی اور انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں