’جھول‘ گانے سے شہرت پانے والے گلوکار نے شادی کر لی

کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مقبول گانے ’جھول‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار مانو ازدواجی زندگی کا آغاز کر چکے ہیں۔

 ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گلوکار مانو کی شادی کی خوبصورت تصویری جھلکیاں معروف اسٹائلسٹ طارق امین نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر ان کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

 تصاویر میں مانو خوش و خرم دکھائی دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین انہیں نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمنائیں دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ’جھول‘ وہ گانا ہے جسے مانو نے گلوکار انورال خالد کے ساتھ مل کر کوک اسٹوڈیو کے لیے پیش کیا تھا، اس دل کو چھو لینے والی دھن اور سحر انگیز آوازوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سننے والوں کے دل جیت لیے۔

یہ گانا یوٹیوب اور اسپاٹیفائی پر بھی ریکارڈ کامیابیاں سمیٹ چکا ہے اور اسے کوک اسٹوڈیو سیزن کے یادگار گانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم