محسن نقوی کی سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2025-26 کے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورتی عمل جاری ہے، جبکہ موجودہ معاہدوں کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے۔

ادھر قومی ٹیم کی 21 اگست کو یو اے ای روانگی کا امکان ہے، جہاں وہ اپنی اگلی سیریز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور زیادہ تر کھلاڑی موجودہ فہرست میں برقرار رہیں گے۔

Related posts

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی