مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے والی روسی ماڈل کار حادثے میں ہلاک

روس کی معروف ماڈل اور 2017 میں مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کرنے والی کسینیا ایلکزینڈروا ایک افسوسناک کار حادثے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 جولائی کو تویر اوبلاست کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے کے دوران کسینیا اپنے شوہر کے ہمراہ سفر پر تھیں، جب ان کی گاڑی کے سامنے اچانک ایک بارہ سنگھا آ گیا۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ گاڑی کی ونڈ شیلڈ مکمل طور پر چکناچور ہو گئی اور کسینیا کو مہلک چوٹیں آئیں۔

حادثے کے فوراً بعد کسینیا کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ایک ماہ تک کومہ میں رہیں اور بالآخر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسیں۔

دلخراش پہلو یہ ہے کہ حادثے میں ان کے شوہر محفوظ رہے جبکہ کسینیا جانبر نہ ہو سکیں۔ وہ 2017 میں نائب مس روس کے اعزاز سے بھی سرفراز ہوئی تھیں اور حادثے سے محض چار ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔

ماڈلنگ کی دنیا میں ایک روشن مستقبل کی امید سمجھی جانے والی کسینیا کی ناگہانی موت نے ان کے مداحوں، دوستوں اور فیشن انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات