سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق افرادکی تعداد335سے تجاوز،پاک فوج کاریلیف آپریشن مزیدتیز

سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق افرادکی تعداد335سے تجاوزکرگئی۔ پاک فوج کی جانب سے ریلیف آپریشن مزید تیز کردیاگیا۔

آزادذرائع کے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق بارشوں اورسیلاب سے اب تک 335  افراد جاں بحق ،160 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 275 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر336 گھر وں کونقصان پہنچا، 106 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیرتھا۔ جہاں اب تک مجموعی طور پر 209 افراد جابحق ہوئے۔

سوات، بونیر،باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں ہونے والے حادثات میں اموات ہوئیں۔

دوسری جانب 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان بھی ظاہرکیاگیاہے۔

فیلڈ مارشل کی ہدایت پر متاثرہ اضلاع میں راشن تقسیم

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرکی خصوصی ہدایت پرپاک فوج متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

خراب موسم کے باوجودپاک فوج کے ہیلی کاپٹربونیر،شانگلہ اورسوات کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشنزمیں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے کھوار بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچایا۔

راشن میں آٹا، چاول، دالیں، دودھ کا پاؤڈر، نمک، چائے کی پتی اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی زخمیوں، خواتین اور بچوں کو دور دراز علاقوں سے محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا رکھے ہیں، جہاں مفت ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں۔

پاک فوج سیلاب متاثرین کی بحالی تک عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات