ٹرانسجینڈرز کی متنازع محفل اجازت نامہ لے کرسجائی گئی تھی،سوشل میڈیا پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔ مقامی اسٹیج پر پرفارمنسس کےلئے باقاعدہ انتظامی اجازت نامہ جاری کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
لاہورمیں منعقدہ ٹرانسجینڈرز کی متنازع محفل کی مبینہ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ یہ ویڈیوز کسی بھی مہذب معاشرے کی اقدار سے قطعی طور پر مطابقت نہیں رکھتیں۔
اس محفل کے انعقاد پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اس پرفارمنس میں مختلف تشبیہات کی پوجا کرتے بھی دکھایا گیاہے۔
اجازت نامے کی آڑمیں قابل اعتراض مناظر کو پرفارمنس کا نام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
قابل اعتراض لباس اور حرکات وسکنات کو آرٹ کا نام دیا گیا ۔ اور یہ بیہودگی کھلے عام اسٹیج پرکی گئی۔ کہا جارہاہے کہ اس محفل کے لئے باقاعدہ اجازت نامہ بھی لیاگیا۔
واضح رہے کہ اسٹیج پر پرفارم کرنے والے تمام لوگ بائیولجیکل میل (مرد) ہیں۔
فی الحال انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی موقف سامنے نہی آیا ہے۔ تاہم معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوچکاہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ تعین کیاجائے کہ اس طرح کی محفل کی اجازت کس نے دی ؟۔ بیہدودہ محفل منعقد کرنے والے منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ سامنے آیاہے۔