عاصم اظہر کا سیلاب متاثرین کے لیے جذباتی پیغام، مدد کی اپیل

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے قوم سے متحد ہو کر متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عاصم اظہر نے لکھا کہ آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب نے نہ صرف گھر اور خواب بہا لیے بلکہ قیمتی جانیں بھی لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل ہر ماں، باپ اور اس بچے کے لیے غمزدہ ہے جو اس ناگہانی آفت کا شکار ہوا ہے، مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ایک دوسرے کا سہارا بننا ہوگا۔

عاصم اظہر نے عوام سے متاثرین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے اور قابل اعتماد فلاحی اداروں کو عطیات دینے کی درخواست کی تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ برائے آفات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں صرف خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے اور اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے مزید 321 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں تاکہ فوری طور پر متاثرین کی مدد کی جا سکے۔

Related posts

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی

دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات