یونان سے جرمنی جانے والے طیارے کے پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب ہنگامی لینڈنگ کرکے سینکڑوں مسافروں کی جانیں بچالیں۔
جزیرہ کورفو سے جرمنی کے شہر ڈسلڈورف جانے والا مسافر طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد خطرناک صورتحال سے دوچار ہوگیا، جب جہاز کے دو انجنوں میں سے ایک میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں 250 مسافر سوار تھے۔
مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، ماہر نجوم کی پرانی پیش گوئی سوشل میڈیا پر وائرل، حقیقت یا اتفاق؟
اطلاعات کے مطابق انجن میں آگ لگنے کے بعد کورفو ایئرپورٹ پر خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی، تاہم پائلٹ نے جزیرے پر واپس آنے کے بجائے ایک انجن پر پرواز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ویڈیو میں یہ منظر بھی دیکھا گیا کہ طیارے کا ایک انجن فضاء میں پھٹ گیا۔ اس نازک صورتحال میں پائلٹ نے غیرمعمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو اٹلی کے شہر برنڈیسی میں بحفاظت اتار لیا۔
خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔