پی ٹی آئی دور میں ای سسٹم کی عدم موجودگی، کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

تحریک انصاف کے دور میں  ای سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے اگیا۔

2021.22  میں ای سسٹم نہ اپنانے کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کے ملازمین کروڑوں کی مالی بے ضابطگی میں ملوث پائے گئے  ہیں۔

عثمان بزدار کے دور میں مخلتف ادائیگیوں کی کا غذی  رسیدوں میں بڑے پیمانے میں ہیر پھیر ہوتا رہا۔

 چیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی  ٹو علی حیدر گیلانی نے محکمہ ایکسائز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری آی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ای پروسیسنگ سسٹمز کو کاروبار شروع کرنے کا لائسنس جاری

سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مسعود مختارنے کہا کہ مالی بے ضابطگی جیسے مسائل کا حل ای ہے منٹ ہی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ کسی مالی بے ضابطگی سے بچنے کے لیے ای سسٹم اختیار کیا جائے، اور پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں کی بھی ای پے منٹ کی جائے۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی