ٹیرف تنازع شدت اختیار کرگیا،امریکا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے

ٹیرف تنازع شدت اختیار کرگیا،امریکا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔ امریکی صدر ٹرمپ کابھارت کے خلاف بڑھتا ہوا غصہ ٹھنڈا ہوتے دکھائی نہیں دے رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد کا 25 تا 29 اگست تک دورہ بھارت شیڈول تھا۔ تاہم اب اس دورے کو منسوخ کردیاگیاہے۔

امریکی دورہ منسوخ ہونے سے امریکا بھارت تجارتی تعلقات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی معیشت پہلے ہی امریکی ٹیرف کے سبب دبائو میں تھی ۔

امریکا کی جانب سے تجارتی مذاکرات منسوخ ہونا بھارتی معیشت کے لئے ایک اور بڑا دھچکا ہے ۔  امریکا سے ٹیرف کا معاملہ فوری طور پر حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،یہ بھارت کے لئے نیک شگون نہیں ۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے الاسکامیں روسی صدرسے مذاکرت میں ناکامی پربھارت پرٹیرف میں مزید اضافے کااشارہ دیاتھا۔

Related posts

بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا

پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات