قتل یا خودکشی ؟ سانگھڑسے کراچی کے صحافی کی لاش برآمد

قتل یا خودکشی ؟ سانگھڑسے کراچی کے صحافی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ گورنراور وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

کراچی کے صحافی خاور حسین نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ خاور حسین کی سانگھڑ کے علاقے حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی۔ خاور حسین کراچی میں صحافی تھے مختلف نجی چینلز پر کام کرچکے تھے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی ۔

پولیس کے مطابق صحافی خاور حسین  کو ایک گولی سر میں لگی ہوئی ہے۔  واقعہ خودکشی ہے یا قتل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مقتول صحافی خاورکی لاش سانگھڑ کے مقامی اسپتال میں منتقل کردی گئی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سینئرصحافی و اینکر پرسن خاورحسین کی ہلاکت پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔انہوں نے خاور حسین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہاکہ خاور حسین کی موت صحافت اور معاشرے کے لیے بڑا سانحہ ہے۔ گورنرنے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاع الحسن لنجار نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خاورحسین  کی  شعبہ صحافت میں خدمات اور کارکردگی ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے ایس ایس پی سانگھڑ سے صحافی کی لاش ملنے کی تحقیقات اور جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں