وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں کے پی اور شمالی پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہوں۔

وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  دکھ  کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 320 سے تجاوز کرگئیں، مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، سیاحوں کے لیے انتباہ جاری

شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے اور باجوڑ اور بٹگرام پر فوری توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پھنسے ہوئے رہائشیوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ سڑکوں کو صاف کرنے اور رابطہ بحال کرنے کے لیے بھاری مشینری بھجوا دی گئی ہے۔

Related posts

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف