کراچی: ماہ ربیع اول کا چاند کب نظر آئے گا، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اس حوالے سے پیشگوئی کردی۔
سپارکو کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس صورت میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل
سپارکو کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔
24 اگست کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔