شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے سبب موسم گرم اور مرطوب محسوس کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مخالف سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 28.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
اس وقت شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، تاہم گرمی کی شدت 38 تا 39 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اتوار کی رات سے بارش کا امکان ہے، بحیرہ عرب میں مون سون ہواؤں کے سلسلے کی آمد کے سبب شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔