بچوں کو ذبح کرنے والی سفاک ماں کے خلاف مقدمہ درج، معصوم بہن بھائی سپرد خاک

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیش آنے والے لرزہ خیز واقعے میں اپنی ہی ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بہن بھائی کو سپرد خاک کردیا گیا۔

درخشاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت ملزمہ کے سابق شوہر غفران کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ادیبہ نے اپنے 8 سالہ بیٹے ضرار اور 4 سالہ بیٹی سمیعہ کو بے رحمی سے ذبح کرکے قتل کیا۔ مقتول بچوں کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کردی گئی جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مزید پڑھیں: سندھ: پانچ سال میں غیرت کے نام پر 310، مجموعی طور پر 545 خواتین قتل، 622 کی خودکشیاں

مدعی مقدمہ غفران کا کہنا ہے کہ جمعرات 14 اگست کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نے فون پر اطلاع دی کہ “آپ کو پتہ ہے میں نے کیا کردیا؟” اور اس کے بعد ویڈیو کال پر دکھایا کہ دونوں بچے ذبح کر دیے گئے ہیں۔ غفران کے مطابق بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاع ملتے ہی میں نے اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا اور پولیس کو اطلاع دینے کے بعد جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوا۔ جب وہاں پہنچا تو میرا بھائی صہیب خالد اور گھر کا ملازم بھی موقع پر موجود تھا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اس لرزہ خیز واقعے نے شہر بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے