جلد پوٹن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات ہوگی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔

امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کا دارومدار اب صدر زیلنسکی کے فیصلے پر ہے۔

مزید پڑھیں: یورپ کا یوکرین سے اظہار یکجہتی، ٹرمپ-پوتن سمٹ سے قبل روس پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ

ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنما چاہتے ہیں کہ اس ملاقات میں میری موجودگی بھی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچنا غلط تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ آسانی سے حل ہو جائے گا، دراصل یہ سب سے مشکل معاملہ ثابت ہوا ہے۔

امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن سے اپنی حالیہ ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب روس پر مزید پابندیاں لگانے یا اس پر غور کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس معاہدے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایک سنہری موقع ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ معاہدہ ضرور ہو۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات