اسرائیل مئی سے اب تک امداد کے متلاشی 1760 فلسطینی شہید کرچکا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے آخر سے اب تک غزہ میں امداد کے متلاشی کم از کم 1760 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔

یہ تعداد اگست کے آغاز میں شائع کردہ اعداد و شمار کے مقابلے میں سیکڑوں زیادہ ہے۔

قطری خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی بھر میں مزید 44 افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں اپنی شدید بمباری اور تباہی کی مہم تیز کردی ہے، جہاں ہزاروں شہری محصور ہیں اور محفوظ راستے دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال: 10 لاکھ خواتین و بچیاں موت کے دہانے پر، اقوام متحدہ

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کو ایک اور فلسطینی بچہ بھوک سے جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد بھوک اور قحط سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 240 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 107 بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جنگ نے اب تک 61 ہزار 827 فلسطینیوں کو شہید اور 1 لاکھ 55 ہزار 275 کو زخمی کردیا ہے۔

دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملوں میں اسرائیل میں 1139 افراد مارے گئے تھے جبکہ 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا