پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل بھی سستا کر دیا گیا ہے، جس کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
تاہم، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہو گا اور یہ اگلے 15 دنوں تک لاگو رہیں گی۔