بارشوں اور فلش فلڈ سے 43 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، مکانات تباہ

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبے بھر میں 30 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 25 مکانات جزوی طور پر تباہ اور 5 مکمل منہدم ہو گئے۔

سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں باجوڑ اور بٹگرام شامل ہیں، جبکہ سوات، بونیر، تورغر، مانسہرہ اور شانگلہ میں بھی جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور سیاحوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Related posts

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات