کراچی میں گرمی کا راج، سمندری ہوائیں معطل، اتوار سے بارش کا امکان

شہر قائد میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث موسم مزید گرم اور مرطوب محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت مخالف سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم ہوا میں 59 فیصد نمی کے باعث گرمی کی شدت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں مون سون ہواؤں کے سلسلے کی آمد کے سبب سمندری ہوائیں معطل ہیں، تاہم اتوار سے شہر میں بارش کا امکان ہے۔

Related posts

بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا

پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات