مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے باعث آنے والے اچانک سیلاب نے خوفناک تباہی مچادی، جس میں کم از کم 46 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد لاپتا ہوگئے ہیں۔
تازہ خبر : جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے یعنی شدید بارشوں ️ کے بعد اطلاعات کے مطابق اب تک 28 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ علاقے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ pic.twitter.com/M6Uc8moDmO
— PakWeather (@Pak_Weather) August 14, 2025
مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 30 سے زیادہ ہندو یاتری بھی شامل ہیں، جو مندر یاترا کے لیے علاقے میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں: بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی؛ 3 سیاح جاں بحق، درجنوں لاپتہ
حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے وقت متاثرہ علاقے میں ایک ہزار سے بارہ سو کے قریب افراد موجود تھے۔ کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث تقریباً سو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 30 کی حالت نازک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 40 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے اور پانی میں پھنسے مزید افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں لیکن دشوار گزار راستوں اور خراب موسم کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔