مقبوضہ کشمر،آسام ، ناگا لینڈ ، تامل تاڈو و دیگر بھارتی ریاستوں میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ مذکورہ ریاستیں بھارتی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
سنگین تنازعات میں گھرا بھارت دنیا کو دکھانے کے لئے 15 اگست کو یومِ آزادی مناتاہے۔ اندورنی طور پر شدید خلفشار کا شکار ہے ۔
مقبوضہ کشمیر،پنجاب، ناگا لینڈ، منی پور، آسام ،تامل ناڈو سمیت شمال مشرقی بھارت میں علیحدگی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں۔
جنہوں نے بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر احتجاج اور یومِ سیاہ کی کال دے رکھی ہے ۔
مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت اور دیگر تنظیمیں بھارت کے ساتھ الحاق کو جبری قرار دے چکی ہیں ۔ جو ہرسال اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتی ہیں۔
اسی طرح سکھ علیحدگی پسند عناصر،جو “خالصتان تحریک” سے وابستہ ہیں، پنجاب میں یا یرون ملک احتجاج کرتے ہیں۔
ناگا لینڈ اور آسام میں بھی کچھ نسلی اورعلیحدگی پسند گروہ بھارت کا یومِ آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
مذکورہ ریاستوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسزکو الرٹ پر رکھا گیا اورانٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔