معرکہ حق میں بھارتی طیارے تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائیلٹس کون ؟ نام سامنے آگئے

معرکہ حق میں بھارتی طیارے تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائیلٹس کون  ؟ ۔ اعزازات سے نوازنے کی تقریب میں شاہینوں کے نام اور عہدے سامنے آگئے ۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے پائیلٹس کواعزازات سے نوازدیا۔  قوم ان جوانوں کے چہرے ، نام اور عہدے جاننا چاہتی تھی۔

یہی وہ قوم کے بہادر سپوت ہیں جنہوں نے بھارتی طیاروں کو دوبدو لڑائی میں ٹین ڈبے میں بدل کررکھ دیا۔ یہی نہیں بلکہ دشمن کے ایس 400 سسٹم کو بھی زمین بوس کرڈالا۔

پاک فضائیہ کے انہی شاہینوں نے دشمن کو ایسے دپوچہ کہ وہ اب دوبارہ کبھی سر اٹھانے کے  بھی قابل نہیں ہوگا۔

بلا شبہ یہی وہ جوان ہیں جو ان اعزازت کے حقدار ہیں ۔ معرکہ حق  کے فضائی میدان میں پوری دنیا کے سامنے پاکستان کاسر فخر سے بلند کرنے والے ان پائیلٹس کے نام درج ذیل ہیں ۔

ونگ کمانڈر بلال رضا

ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود

اسکوارڈن لیڈر محمد یوسف خان

 اسکوارڈر لیڈر محمد اسمانہ اشفاق

اسکوارڈن لیڈر محمد حسن انیس

اسکوارڈن لیڈر طلال حسن

اسکوارڈن لیڈر فدا محمد خان

اسکوارڈن لیڈر محمد اشہد

واضح رہے کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے پوری دنیا میں اپنی واضح فضائی برتری ثابت کردی تھی۔ اسی کے اعتراف میں ان پائیلٹس کو اعزازات سے نوازا گیاہے۔

Related posts

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری

متحدہ عرب امارات کے صدر اور بحرین کے بادشاہ دوطرفہ تعلقات – متحدہ عرب امارات پر بات چیت کرتے ہیں

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات