ہانیہ عامر کے حسن کے چرچے ایشیا سے یورپ تک پھیل گئے، اہم اعزاز حاصل کرلیا


اداکارہ ہانیہ عامر/ فائل فوٹو

ہانیہ عامر کے حسن کے چرچے ایشیا سے یورپ تک پھیل گئے، اہم اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

ہانیہ عامر اگرچہ حسن کے اعتبار سے کرتی سنن سے پیچھے ہیں۔ مگر انہوں نے امبر ہرڈ اور ایما واٹسن جیسی نامور اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اداکارہ پاکستان ہی نہیں بھارت اورایشیا کے دیگر ممالک میں یکساں مقبول ہیں۔ وہ اب یورپ میں  بھی تیزی سے مشہور ہورہی ہیں ۔

انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘نے 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ کمپنی فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کی ریٹنگز اور شوبز شخصیات کے پروفائل بناتی ہے۔

اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ  ہانیہ عامر کو چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی 35 سالہ اداکارہ مارگوٹ روبی  پہلے نمبر پر رکھا گیاہے۔

دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے، تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ دلرابا دلمورت  ہیں ۔ چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی اداکارہ نینسی مکڈونی، بالی وڈ اداکارہ کرتی سنن پانچویں نمبر پر ہیں۔

ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس کو رکھا گیا، آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن ہیں۔

نویں نمبر پر ہالی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ ہیں،فہرست میں دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل شامل ہیں۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع

پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری