قومی ایئرلائن نے فضا میں یوم آزادی کے رنگ بکھیر دیے

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے فضا میں بھی جشن آزادی کی خوشیاں بکھیر دیں۔

 قومی دن کو یادگار بنانے کے لیے پی آئی اے کی تمام پروازوں پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایئرلائن کی جانب سے پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ملی نغمے چلائے گئے، جس سے جہازوں کا ماحول وطن سے محبت کے جذبے سے بھر گیا۔

 عملے اور مسافروں نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور وطن سے محبت کے نغموں کے ساتھ قومی دن کو یادگار بنایا۔

بچوں کے چہروں پر بھی خوشی عیاں تھی،کیونکہ پروازوں کے دوران انہیں یومِ آزادی کے موقع پر چاکلیٹس تحفے میں دی گئیں۔

پی آئی اے کے اس اقدام کو مسافروں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اسے ایک خوشگوار اور حب الوطنی سے بھرپور تجربہ قرار دیا گیا۔

قومی ائیرلائن کا یہ جشن، زمین سے بلند ہو کر فضا میں پاکستان کی آزادی کا پیغام لے کر گونجتا رہا۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات