یومِ آزادی پر سپریم کورٹ میں پہلی بار پرچم کشائی کی تقریب

اسلام آباد: پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں پہلی بار پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم بلند کیا۔

تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ سپریم کورٹ کے معزز ججز، عدالتی عملے اور سٹاف ممبران نے بھرپور شرکت کی، تاہم تقریب کا ماحول قومی جذبے، وقار اور یکجہتی کا عکاس رہا۔

یہ پہلا موقع تھا جب اعلیٰ عدلیہ کے احاطے میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، جسے تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے تقریب کے دوران قومی اتحاد، عدالتی آزادی اور آئین کی پاسداری کے عزم کو دہرایا۔

یہ تقریب نہ صرف ادارے کے اندر حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کا باعث بنی بلکہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ایک مثبت اور علامتی پیغام بھی عوام تک پہنچایا گیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین