آزادی کا جشن؛ پاکستانی عوام کا جوش وجذبہ عروج پر

معرکۂ حق یومِ آزادی کے جشن پر پاکستانی عوام کا جوش وجذبہ عروج پر ہے۔

پاکستان کی ترقی و کامیابی پر نوجوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا اور اس موقع پر عزم، قربانی اور پاکستان کی سربلندی کا عہد کیا گیا ہے۔

یومِ آزادی 14 اگست اور معرکۂ حق کے جشن کے موقع پر  پاکستانی شہریوں نے اپنے پیغام مں کہا کہ ہم وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی لاتے ہیں، ہم وہ عزم ہیں جو طوفان میں بھی نہ ڈگمگائیں، یہ دھرتی ہماری پہچان ہے۔

شہری نے کہا کہ ہمارا عہد ہے کہ اپنی صلاحیت، علم اور جذبے سے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں گے،  یہ پرچم ہمارا مان ہے، اس وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علم کو اپنی طاقت بنائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اپنے ہنر کو اپنی منزل تک پہنچنے کا راستہ بنائیں گے، ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ترقی، عزت اور کامیابی کی علامت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان نظریات کے نگہبان ہیں جن کے لیے لاکھوں جانیں نچھاور کی گئیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ ہیں جس معرکے میں حق کی جیت ہے، ہمیں اپنی تاریخ، اپنے شہداء اور اپنے قومی نظریے پر فخر ہے۔

پاکستانی شہریوں نے مزید کہا کہ ہمارا عہد ہے اس سرزمین سے کہ اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں سے اسے دنیا میں منوائیں گے، اپنے روشن کل کے لیے علم و ہنر کو اپنی ڈھال بنائیں گے، ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں آگے بڑھتے جائیں گے، یہی ہے ہمارا فخر، یہی ہے معرکہ حق، پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات