78 ویں یومِ آزادی کا جشن، اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں کیک کاٹا گیا

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

تقریب اسپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں منعقد ہوئی، جہاں جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پوری قوم اور اراکین اسمبلی کو 78ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمتِ کبریٰ ہے، جس کی قدر و قیمت وہی جانتے ہیں جنہوں نے غلامی کا دور دیکھا ہو۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کی تاریخی فتح نے اس سال جشنِ آزادی کی خوشیوں کو دوچند کر دیا ہے، اور پاکستان ایک نئے جذبے، عزم اور قوت کے ساتھ ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔

تقریب کے اختتام پر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور اراکین قومی اسمبلی نے ملک کی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی اور قومی وحدت کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر وطن سے محبت، جمہوری اقدار کے فروغ اور قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم