کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آج فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا ہو کر 3354 ڈالر پر آ گیا ہے۔