جنوبی افریقی بلے باز ڈیولڈ بریوس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا باب رقم کر دیا

جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز ڈیولڈ بریوس نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈ بُک میں نیا باب رقم کر دیا۔

منگل کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بریوس کی شاندار اور برق رفتار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے میزبان آسٹریلیا کو 53 رنز سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: بدقسمتی، خوش قسمتی میں کیسے بدلی؟ کرکٹ میچ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔ صرف 22 سالہ بریوس نے 41 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 56 گیندوں پر 125 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

اس کارکردگی کے ساتھ وہ نہ صرف جنوبی افریقہ کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بیٹر بن گئے بلکہ فاف ڈو پلیسی کا 2015 میں بنایا گیا 119 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ ہوشیار ہو جائیں، پاک بھارت میچ کی جعلی ٹکٹ فروخت ہونے لگیں

بریوس نے کم عمر ترین (22 سال) جنوبی افریقی بلے باز کے طور پر ٹی ٹوئنٹی سنچری کا اعزاز بھی حاصل کیا، جو اس سے قبل ریچرڈ لیوی کے پاس تھا، جنہوں نے 24 سال کی عمر میں 2012 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔

اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا کی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں مہمان ٹیم نے میچ 53 رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو ہوگا۔

Related posts

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع

پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے