مدرسہ کے استاد کا بہیمانہ تشدد، 14 سالہ طالبعلم جاں بحق

سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں مدرسہ سدیدیہ معظمیہ، معظم آباد میں استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ طالبعلم محمد آصف جاں بحق ہو گیا۔

متوفی تین سال سے مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور حفظِ قرآن کی تعلیم حاصل کر رہا تھا, محمد آصف کا تعلق موضع کلور شریف، تحصیل لالیاں، ضلع چنیوٹ سے تھا۔

مزید پڑھیں: دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد

والد شہباز کے مطابق ان کے بیٹے کو استاد نے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ انتظامیہ نے علاج کے بہانے ان سے دستخط اور انگوٹھے کے نشانات بھی لگوائے۔ بچے کے گلے اور جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، جبکہ لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

والد کی مدعیت میں تھانہ کوٹ مومن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آر پی او اور ڈی پی او سے فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات