پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ؛ گیلپ سروے کی رپورٹ

پاکستان کی معاشی بحالی اور پراعتماد کاروباری ماحول سے متعلق گیلپ سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ حکومتی تعاون سے ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں۔

گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے،61  فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو “اچھی” یا “انتہائی اچھی” قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وطن سے محبت میں پاکستانی سب سے آگے، گیلپ سروے

سروے میں بتایا گیا کہ مستقبل میں بھی کاروباری حالات بہتر ہونے کی توقع ہے، جبکہ 61 فیصد نے ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی۔

گیلپ سروے کے مطابق پچھلی سہ ماہی کی نسبت رشوت کی شکایات 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئیں۔

گیلپ سروے میں بتایا گیا کہ م عاشی انتظامات کی منظوری تقریباً دوگنی، 46 فیصد نے موجودہ حکومت کو پچھلی سے بہتر قرار دیا، توانائی کی صورتحال گزشتہ برسوں سے بہتر، 2023 اور 2024 کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی ریکارڈ کی گئی، بلاشبہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کی معاشی استحکام کی کوششیں قابل ستائش قرار دی گئی ہیں۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی