معرکۂ حق یومِ آزادی؛ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا وطن عزیز کیلئے تجدیدِ عہد وفا

یومِ آزادی اور “معرکۂ حق” کی مناسبت سے دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے وطنِ عزیز پاکستان سے اپنی غیر متزلزل محبت، وابستگی اور وفاداری کا پُرجوش اظہار کیا ہے۔

اوورسیز پاکستانی، دیارِ غیر میں رہ کر بھی ملکی  ترقی و استحکام میں پیش پیش ہیں، معرکۂ حق یوم ِآزادی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہمارے سینوں میں دھڑکتا ہے، یہ سچ ہے کہ ہم دیارِ غیر میں ہیں اور وطن عزیز سے ہزاروں کلو میٹر دور ہیں، مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں ہمارے دل میں پاکستان رہتا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے، ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام پاکستان ہے، جب بھی لوگ نام پوچھنے آتے ہیں تو سینہ چوڑا کرتے ہیں اور پاکستان بتاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری آن، ہماری شان اور ہمارا فخر ہے، ہمارے دلوں کی ایک ہی آواز، پاکستان زندہ باد۔

بیرونِ ملک پاکستانی، ہر آزمائش میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے، اوورسیز پاکستانی، قومی خدمت، قربانی اور خلوص کی زندہ مثال ہیں۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں