10 مئی کو بھارت کا غرور غرق ہوگیا،وہ سبق سکھایاجو دنیا نے دیکھا، شہبازشریف

10 مئی کو بھارت کا غرور غرق ہوگیا،وہ سبق سکھایاجو دنیا نے دیکھا۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ دشمن یہ سبق رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔

یہ بات وزیراعظم نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ  4 دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو کرارا جواب دیا۔

ان کاکہناتھاکہ  6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شاہینوں نے رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے گرائے،ہم چاہتے تو بھارت کے کئی طیارے تباہ کردیتے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے مگر دشمن کی کھلی جارحیت پر بھی تحمل سے کام لیا۔ان کا کہنا کا دستیاب طاقت کا بھر پوراستعمال کرتے تو بھارت اورزیادہ نقصان اٹھاتا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت کریں، ہم محنت سے پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر اور بحرین کے بادشاہ دوطرفہ تعلقات – متحدہ عرب امارات پر بات چیت کرتے ہیں

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد