بلاول کل نیوحب کینال منصوبے کاافتتاح کریں گے،میئر کراچی کی تصدیق

بلاول کل نیوحب کینال منصوبے کا افتتاح کریں گے،میئر کراچی نے تصدیق کردی ۔یہ منصوبہ 22 سالوں میں کراچی کوپانی کی فراہمی کاسب سے بڑا منصوبہ ہے۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی کہ بلاول بھٹو زرداری کراچی میں نئے مکمل ہونے والے حب کینال منصوبے کاافتتاح کریں گے۔

سائٹ کامعائنہ کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے، میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منصوبے کا مقصد لاکھوں شہریوں  کے لیے پانی کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نےکہا کہ یہ سنگ میل منصوبہ نہ صرف پانی کی فراہمی میں اضافہ کرے گابلکہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کی مجموعی ترقی میں بھی حصہ ڈالے گا۔

میئرکراچی نے شہر کی تعمیر و ترقی و سہولتوں کی فراہمی کے لئے پی پی کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی کراچی کو ایک جدید، پائیدارشہر میں تبدیل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے گی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین