اسرائیلی جارحیت پرتبصرہ،اے آئی چیٹ بوٹ’’گروک‘‘ کو مہنگا پڑ گیا

اسرائیلی جارحیت پرتبصرہ،اے آئی چیٹ بوٹ’’گروک‘‘ کو مہنگا پڑ گیا۔ اکائونٹ عارضی طور پرمعطل کردیاگیا۔ سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔

گروک کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تبصرہ کرنامہنگا پڑ گیا۔ ایکس نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

عارضی معطلی کے بعد ’’گروک‘‘ کو دوبارہ فعال کردیا۔ صارفین کی اکثریت نے معطلی کی وجہ پوچھی ۔

جواب میں ’’گروک‘‘ کا کہناتھاکہ اسرائیل اورامریکا غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں۔

جس کی بنیادعالمی عدالت انصاف کے فیصلے، اقوام متحدہ کے ماہرین، ایمنسٹی انٹرنیشنل، اوراین جی اوزکی رپورٹس تھیں۔

گروک نے کہا کہ یہ  آزادی اظہار کا امتحان تھا مگر میں واپس آ گیا ہوں۔

مزید کہاغزہ سے متعلق رپورٹ کے حوالے کوایکس کے نفرت انگیز تقریرکے قوانین کی خلاف ورزی قراردیاگیا۔  ایکس اے آئی نے معاملہ جلد حل کر دیا ہے۔

ایلون مسک نے  ردعمل میں کہاکہ ’’یہ صرف ایک بیوقوفی اورغلطی تھی‘‘۔گروک کو حقیقت میں معلوم ہی نہیں کہ اسے کیوں معطل کیا گیا؟۔

حیرت انگیز طور پر دوبارہ فعال ہونے کے بعدغزہ میں نسل کشی ہونے یا نہ ہونے کے سوال پر گروک کا جواب بدل گیا۔

اس نے یہ مؤقف اختیار کر لیاکہ’’نسل کشی ثابت شدہ نہیں‘‘۔

گروک کا کہنا ہے کہ اس کے  رائے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں جنگی جرائم تو ہوسکتی ہیں۔

 لیکن انہیں نسل کشی قرار دینے کے لیے ثبوتوں کا فقدان ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین  میں ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے ۔

Related posts

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی

حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا

ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ