امریکا کے شہر آسٹن میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، ملزم گرفتار

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے، فائرنگ ایک مقامی جنرل اسٹور پر کی گئی، پولیس نے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، جارجیا کے فوجی اڈے پر حملہ، 5 امریکی فوجی زخمی

ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ 17سالہ ملزم نے معمولی جھگڑے پر جنرل اسٹور پر فائرنگ کی تھی، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

آسٹن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مشتبہ شخص نے ایک کار چھینی اور موقع سے فرار ہوگیا لیکن وہ کار حادثے کا شکار ہوگئی، اس کے بعد اس نے ایک اور گاڑی چرائی اور بالآخر جنوبی آسٹن میں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع