امریکی صدر ٹرمپ کا چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں تین ماہ کی توسیع کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ٹیرف معاہدے میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین امریکا ٹیرف معاہدے کی مدت آج ختم ہو رہی تھی تاہم  ٹرمپ نے صدارتی حکم پر دستخط کرتے ہوئے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں: تائیوانی کمپیوٹرچپ، چین امریکا کشیدگی کی اصل وجہ

خبرایجنسی کے مطابق جنوری میں ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 145 پرٹیرف عائد کیا تھا۔

جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر 125 فیصد ٹیرف لاگیا تھا، پھر مئی میں معاہدے کے تحت امریکا نے ٹیرف میں 30 فیصد اور چین نے 10 فیصدکمی کی تھی۔

نئے صدارتی حکم کے تحت موجودہ ٹیرف ریٹ اگلے 3  ماہ تک نافذ رہے گا۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے