شہر قائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار

شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے  موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم  درجہ حرارت27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے، جبکہ مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

Related posts

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش