بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت شروع کر دی ہے اور حتمی اسکواڈ کا اعلان 19 یا 20 اگست کو متوقع ہے۔
ٹیم کے اعلان سے قبل تمام کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کئی نام زیر غور ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانوی سرزمین ہمیشہ ہی پاکستانی کرکٹرز کے لئے ڈرائونا خواب رہی ہے
رپورٹس کے مطابق یشسوی جیسوال، سئی سدھرسن اور کے ایل راہول ایونٹ سے باہر ہو سکتے ہیں، جبکہ ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کی شمولیت یقینی ہے۔
شبمن گل کی شمولیت کا فیصلہ ان کی فارم کی بنیاد پر کیا جائے گا اور جسپریت بمرا کی واپسی فٹنس سے مشروط ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹاپ آرڈر میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کی دستیابی نے سلیکشن مشکل بنا دی ہے، تاہم سلیکٹرز کا مقصد ایک مضبوط ترین اسکواڈ تشکیل دینا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا، جس میں بھارت، پاکستان، عمان اور یو اے ای گروپ اے میں شامل ہیں۔
اس دوران پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ بھی انٹرنیٹ پر مہنگے داموں فروخت ہونے لگے ہیں۔