وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی عزم وہمت، بہادری کی مثال ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کےعالمی دن کےموقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی دن پر پاکستان کی نوجوان آبادی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا گیلپ بزنس کانفیڈینس انڈیکس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی دن مقامی نوجوان آبادی کےلیےمستحکم ترقی کےاہداف کےتناظرمیں منایاجارہاہے، پاکستان کی نوجوان آبادی عزم وہمت، بہادری کی مثال ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوجوان آبادی ملکی معاشی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے، نوجوان قومی، عالمی افق پرملک کانام روشن کرتےہیں۔