بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں 21ویں کانووکیشن کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان نیوی کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے کل 3,276 طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بہترین تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے بھی تفویض کیے۔
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ دیانت داری، محنت اور راستبازی کو اپنا شعار بنائیں تاکہ نہ صرف اپنے کیریئر میں کامیاب ہوں بلکہ معاشرے میں بھی ایک مثبت کردار ادا کریں۔
تقریب میں فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور تعلیمی شعبے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
نیول چیف نے تعلیم کی اہمیت اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔