لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کرتے ہوئے یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عالمیہ حمزہ اور صنم جاوید کو پابند سلاسل کردیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے سے متعلق مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا جس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو دونوں مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
اسی کیس میں سابق صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی سزا دی گئیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائیں جب کہ پانچ کم عمر ملزمان کو بری کردیا گیا۔