میکسویل اور شائق کے شاندار کیچز نے سب کو حیران کردیا

ڈارون میں کرکٹ کے شائقین کو صرف ایک سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی میچ ہی نہیں دیکھنے کو ملا بلکہ دو ایسے شاندار لمحات بھی دیکھنے کو ملے جو فوراً وائرل ہوگئے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ وہ کھیل کے سب سے شاندار فیلڈرز میں سے ایک ہیں۔

باؤنڈری لائن پر موجود میکسویل نے ایک ایسا شاٹ ٹریس کیا جو یقینی چھکے میں بدلتا نظر آرہا تھا۔ عین وقت پر اونچی چھلانگ لگا کر انہوں نے گیند کو باؤنڈری کے باہر جانے سے چند انچ پہلے پکڑ لیا۔

 

بعد ازاں کمال مہارت سے انہوں نے گیند کو واپس میدان میں پھینکا اور فوراً دوڑ کر واپس آکر کیچ مکمل کیا، وہ بھی بغیر باؤنڈری سے باہر پاؤں رکھے۔

کمنٹیٹرز حیران رہ گئے اور ری پلے دیکھ کر شائقین کے منہ سے بے اختیار داد کے نعرے نکل آئے۔ سوشل میڈیا پر لمحوں میں یہ ویڈیو وائرل ہوگئی، کئی صارفین نے اسے ’’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے شاندار باؤنڈری سیو‘‘ بھی قرار دیا۔

لیکن میکسویل اکیلے ہیرو نہیں تھے، اسٹیڈیم میں ایک شائق نے بھی کمال کر دکھایا۔ ہاتھ میں دو ڈرنک کین تھامے شائق نے دوسری ہاتھ سے تیزی سے آتی ہوئی گیند کو ایک ہاتھ میں کیچ کرلیا۔

حیرت انگیز طور پر انہوں نے ایک قطرہ بھی گرنے نہ دیا۔ اس شاندار لمحے پر مجمع خوشی سے جھوم اٹھا اور یہ منظر بھی فوراً وائرل ہوگیا۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع