بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کے لیے بڑی خبر؛ نیب کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن سے متعلق حالیہ خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور وہاں جائیدادیں رکھنے والے افراد کی سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مخصوص عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں کا مقصد عوام میں بے چینی پیدا کرنا اور لوگوں کو دباؤ میں لا کر ان کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنے کی سازش کرنا ہے۔

نیب نے واضح کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور جائیداد مالکان نیب کے نزدیک متاثرین ہیں، جنہیں مختلف طریقوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نیب کی جانب سے کی جانے والی کارروائیاں بحریہ ٹاؤن کے مالکان اور ان کی غیر قانونی سرگرمیوں تک محدود ہیں، یہ کارروائیاں صرف اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ مالکان لوٹی گئی رقوم کی واپسی نہیں کر دیتے۔

نیب نے تمام رہائشیوں اور جائیداد مالکان سے اپیل کی ہے کہ جھوٹی اور شرانگیز خبروں پر دھیان نہ دیں اور سکون کے ساتھ اپنی معمولات زندگی جاری رکھیں۔

Related posts

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی

دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات