یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں ملی نغمہ جاری

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر معروف گلوکار جواد احمد نے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا ہے۔

نغمے کے بول پاک سر زمین شاد باد قومی ترانے کی پہلی سطر سے اخذ ہیں، جس میں پاکستانی قوم کو ایک پُر ہمت، بہادر اور محنتی قوم کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ اقوام پاکستان کی خوبصورتی، جوش اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے اور معرکہ حق میں ملنے والی شاندار فتح قومی اتحاد کا ایک واضح ثبوت ہے۔

یہ نغمہ ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی اور قوم پرستی جگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے اور اس نغمے کے ہر بول میں اتحاد اور پاک سر زمین سے محبت جھلکتی ہے۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی