وزیراعظم نے پاکستان کے 2 نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 2 نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے جبکہ شفقت علی اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں