آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیس نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرے گا۔
انتھونی البانیس کے مطابق آسٹریلوی حکومت کا یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام اور دو ریاستی حل کی حمایت کے عزم کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا اورکینیڈانے بھی آزادفلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کاعندیہ دے دیا
انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ایک الگ اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنا خطے میں انصاف اور پائیدار امن کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
آسٹریلیا کی اس پالیسی تبدیلی کو عالمی سطح پر دو ریاستی حل کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔